معرکہ حق کے دوران جذبہ خدمت سے سرشار رضا کار میر شفیق الرحمان کے جذبات
معرکہ حق کے دوران جذبہ خدمت سے سرشار رضا کار میر شفیق الرحمان کے جذبات
اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):معرکہ حق کے دوران جذبہ خدمت سے سرشار رضا کار میر شفیق الرحمان نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے معرکہِ حق کے دوران فرنٹ لائن ریسکیو ٹیم کے طور پر خدمات سرانجام دیں،
میں بھارتی گولہ باری کے دوران سول آبادی کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کا کام کرتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی کمیونٹی بنکرز میں منتقلی اور خوراک، پانی کا انتظام بھی کیا۔میر شفیق الرحمان نے کہا کہ وطن کی خاطر ہر مشکل میں خدمت خلق کے لیے حاضر ہوں۔









