معرکہ حق کے دوران پاکستانی نیوی نے نیول چیف کی مدبرانہ قیادت میں زبردست جنگی تیاری کی، دشمن کسی حماقت کی جرات نہیں کر سکا، وائس ایڈمرل راجہ رب نواز
معرکہ حق کے دوران پاکستانی نیوی نے نیول چیف کی مدبرانہ قیادت میں زبردست جنگی تیاری کی، دشمن کسی حماقت کی جرات نہیں کر سکا، وائس ایڈمرل راجہ رب نواز
اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):معرکہ حق میں شاندار کارکردگی پر ستارہء بسالت پانے والے وائس ایڈمرل راجہ رب نواز نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے دوران پاکستانی نیوی نے نیول چیف کی مدبرانہ قیادت میں زبردست جنگی تیاری کی، پاکستان نیوی مکمل طور پر تیار تھی اور دشمن کسی حماقت کی جرات نہیں کر سکا۔
جمعہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے شپس، ہماری سب میرینز اپنی اپنی جنگی پوزیشنز پر ڈٹی ہوئی تھیں، پاک بحریہ نے پاکستانی سمندری حدود کا بھرپور دفاع کیا ۔ راجہ رب نواز نے کہا کہ الحمداللہ پاکستان کے بحری مفادات کا تحفظ کرنے میں پاکستان نیوی مکمل طور پر کامیاب رہی۔