راولپنڈی۔ 25 اپریل (اے پی پی) معصوم شہریوں ‘ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں میں ملوث مزید چار خطرناک دہشت گردوں کو خیبر پختونخوا کی جیل میں پھانسی دیدی گئی ہے۔ ان دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے تمام الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی …
معصوم شہریوں، مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث مزید چار خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی، آئی ایس پی آر
راولپنڈی۔ 25 اپریل (اے پی پی) معصوم شہریوں ‘ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں میں ملوث مزید چار خطرناک دہشت گردوں کو خیبر پختونخوا کی جیل میں پھانسی دیدی گئی ہے۔ ان دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے تمام الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مشتاق خان ولد عمر سلیم ‘ تحریک طالبان پاکستان کا متحرک کارکن تھا یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں افسران اور جوانوں سمیت متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوئے۔









