اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمرنے کہاہے کہ معیشت میں تبدیلیوں کے باوجود منصوبہ بندی کا کردار کم نہیں ہوا،وزارت منصوبہ بندی کی استعداد کار بڑھانے سے ہی مرکزی کردار ادا کیا جا سکتا ہے،نجی شعبے کو سازگار ماحول فراہم کرنا ریاستی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کوپاکستانی معیشت میں منصوبہ بندی اور ترقی …
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر کامباحثہ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمرنے کہاہے کہ معیشت میں تبدیلیوں کے باوجود منصوبہ بندی کا کردار کم نہیں ہوا،وزارت منصوبہ بندی کی استعداد کار بڑھانے سے ہی مرکزی کردار ادا کیا جا سکتا ہے،نجی شعبے کو سازگار ماحول فراہم کرنا ریاستی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کوپاکستانی معیشت میں منصوبہ بندی اور ترقی کے کردار کے موضوع پر مباحثہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 2008ء کے معاشی بحران کے بعد منصوبہ بندی کی اہمیت میں اضافہ ہوا،ملکی ترقی میں منصوبہ بندی کا اہم کردار ہے،ماضی میں منصوبہ بندی نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ اسد عمر نے کہاکہ وزیر اعظم نے وزارت منصوبہ بندی کو لیڈ لینے کا کہا، گذشتہ پچاس سال میں معیشت کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل ہوا،معیشت میں تبدیلیوں کے باوجود منصوبہ بندی کا کردار کم نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ وزارت منصوبہ بندی کی استعداد کار بڑھانے سے ہی مرکزی کردار ادا کیا جا سکتا ہے،معیشت میں ریاست کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،تیل کے ذخائر کے باوجود ساٹھ کی دہائی میں خلیجی ممالک غربت کا شکار تھے۔ اسد عمر نے کہاکہ ریاست کے مرکزی کردار سے ہی خلیجی ممالک غربت سے نکلے،موجودہ دور میں چین کی معیشت منصوبہ بندی کی بہترین مثال ہے۔انہوں نے کہاکہ تین سالہ ترقیاتی اسٹریٹجی پر کام کر رہے ہیں ،نجی شعبے کو سازگار ماحول فراہم کرنا ریاست کی ہی ذ مہ داری ہے،معاشی ترقی اور فلاح ایک آئینی ذمہ داری بھی ہے۔اسد عمرنے کہاہے کہ وزارت منصوبہ بندی کا کردار مرکزی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے،دنیا کے ذہین ترین لوگوں کی مدد سے منصوبہ بندی کرنا وزارت کی ذمے داری ہے۔انہوں نے کہاکہ معاشی وزارتوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں،پاکستانی معاشرے کیلئے 18ویں ترمیم بہت ضروری تھی۔ اسد عمرنے کہا کہ مشترکہ مفادات کی کونسل یعنی کونسل آف کامن انٹرسٹ (سی سی آئی )کا سیکریٹیریٹ بنا رہے ہیں،سی سی آئی کے سکریٹر یٹ کو فعال کریں گے،اصلاحات اور استعداد کار بڑھانے کی شدید ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ سول سروس میں کیرئیر پلاننگ بنیادی ضرورت ہے








