دمشق ۔13دسمبر (اے پی پی):شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب گیئر پیڈرسن نے کہا کہ وہ مغربی اور عرب ممالک کے حکام سے ملاقاتوں کے بعد شام کے سیاسی حل کے نئے امکانات دیکھ رہے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے دمشق میں صحافیوں سے بات کرتے ہوؕئے کہاکہ ملک میں دہائیوں سے جاری جنگ کے جامع سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے تمام علاقائی …
مغربی اور عرب ممالک کے حکام سے ملاقاتوں کے بعد شام کے سیاسی حل کے نئے امکانات دیکھ رہے ہیں، اقوام متحدہ

مزید خبریں
دمشق ۔13دسمبر (اے پی پی):شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب گیئر پیڈرسن نے کہا کہ وہ مغربی اور عرب ممالک کے حکام سے ملاقاتوں کے بعد شام کے سیاسی حل کے نئے امکانات دیکھ رہے ہیں۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے دمشق میں صحافیوں سے بات کرتے ہوؕئے کہاکہ ملک میں دہائیوں سے جاری جنگ کے جامع سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے تمام علاقائی اور بین الاقوامی شخصیا ت کے موقف کے ساتھ ساتھ شام میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جانا چاہیے اور اس کے لئے تمام مغر بی ممالک کا متحد ہونا بہت ضروری ہے۔
شام پہنچنے کے بعد اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب نے شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد سے 2 گھنٹے کی تفصیلی ملاقات کے دوران شام میں درپیش تمام چیلنجز بارے تبادلہ خیال کیا ۔








