ٹوکیو ۔ 20 اگست (اے پی پی) مغربی جاپان کے نارا پریفیکچر میںگولڈ فش جمع کرنے کے سالانہ مقابلے میں 2 ہزار سے زائد افراد نے اپنی مہارت آزمائی۔ یہ ایونٹ یاماتو کوری یاما شہر میں منعقد ہوا، جو ملک میں گولڈ فش فارمنگ کا ایک بڑا مرکز ہے۔ شرکاء نے تقریباً ایک ہزار گولڈ فش مچھلیوں کے حامل ایک بڑے ٹینک سے، کاغذی چھلنی کے ذریعے 3 منٹ کے …
مغربی جاپان میں گولڈ فش جمع کرنے کے مقابلہ میں 2 ہزار سے زائد افراد کی شرکت

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 20 اگست (اے پی پی) مغربی جاپان کے نارا پریفیکچر میںگولڈ فش جمع کرنے کے سالانہ مقابلے میں 2 ہزار سے زائد افراد نے اپنی مہارت آزمائی۔ یہ ایونٹ یاماتو کوری یاما شہر میں منعقد ہوا، جو ملک میں گولڈ فش فارمنگ کا ایک بڑا مرکز ہے۔ شرکاء نے تقریباً ایک ہزار گولڈ فش مچھلیوں کے حامل ایک بڑے ٹینک سے، کاغذی چھلنی کے ذریعے 3 منٹ کے اندر زیادہ سے زیادہ گولڈ فش نکال کرمقابلہ کیا۔ایونٹ کے 25 سال پورے ہونے کے موقع پر منتظمین نے اس بار کے مقابلے کو عالمی مقابلے کا نام دیتے ہوئے دنیا بھر کے افراد کو شرکت کی دعوت دی تھی۔ امریکہ اور برطانیہ سمیت 9 ممالک سے کوئی 50 افراداس مقابلے میں شریک ہوئے۔کاغذی چھلنی انتہائی نازک ہونے کے باعث، اس کھیل میں رفتار اور مہارت درکار ہوتی ہے۔ بالغوں کی انفرادی کیٹگری میں ایک 17 سالہ مقامی نوجوان پہلے نمبر پر آیا۔ فائنل مقابلے میں اْس نے 70 گولڈ فش جمع کر کے اپنے 49 حریفوں پر سبقت حاصل کر لی۔








