مغربی موصل پر امریکی اتحاد کا حملہ بین الاقوامی قانون کے منافی ہو سکتا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن ۔ 28 مارچ (اے پی پی) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ عراق کے شہر موصل کے مغربی حصے پر کیا گیا امریکی اتحاد کا فضائی حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں لایا جا سکتا ہے۔ ایمنسٹی کے مطابق اس حملے میں150 تک افراد مارے گئے تھے۔ تنظیم نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ حملے کے وقت …

لندن ۔ 28 مارچ (اے پی پی) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ عراق کے شہر موصل کے مغربی حصے پر کیا گیا امریکی اتحاد کا فضائی حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں لایا جا سکتا ہے۔ ایمنسٹی کے مطابق اس حملے میں150 تک افراد مارے گئے تھے۔ تنظیم نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ حملے کے وقت لوگوں کو عمارت کے اندر رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ سترہ مارچ کو موصل کے علاقے الجدیدہ کی ایک رہائشی عمارت فضائی حملے کا نشانہ بنی تھی۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق حملہ عراقی حکام کی درخواست پر کیا گیا تھا۔ عراقی فوجی حکام کا اصرار ہے کہ عمارت کو داعش نے بارودی ڈیوائسز سے نشانہ بنایا تھا۔

مزید خبریں

Leave a Reply