مقامی صنعتوں میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کیلئے نوجوانوں کو جدید خطوط پر تربیت دی جا رہی ہے، چیئرمین نیوٹیک ذوالفقار احمد چیمہ

اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی)قومی کمیشن برائے تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت (نیوٹیک) کے چیئرمین ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ مقامی صنعتوں کو درپیش تربیت یافتہ افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کیلئے نوجوانوں کو جدید خطوط پر تربیت دی جا رہی ہے۔ جمعرات کو جاری بیان کے مطابق انہوں نے یہ بات گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ …

اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اے پی پی)قومی کمیشن برائے تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت (نیوٹیک) کے چیئرمین ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ مقامی صنعتوں کو درپیش تربیت یافتہ افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کیلئے نوجوانوں کو جدید خطوط پر تربیت دی جا رہی ہے۔ جمعرات کو جاری بیان کے مطابق انہوں نے یہ بات گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ صنعتی شعبہ کا کردار زیادہ سے زیادہ بڑھایا جائے، وہ نصاب کی تشکیل، فنی تربیت کے مختلف مراحل اور نوجوانوں کی عملی ٹریننگ کے تمام مراحل میں کلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ صنعتی سیکٹر کو تربیت یافتہ ہنر مند افراد کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، یہ کمی ہم پوری کریں گے اور گوجرانولہ میں ہوم اپلائنسز، میٹل پروڈکشنز، سینیٹری فٹنگ، سرامکس، ٹائلز اور رائس انڈسٹری کی ضروریات پوری کرنے کےلئے ہنر مند افراد تیار کرکے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ایک بڑا صنعتی شہر ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ وہ ملک کی معیشت میں بھرپور کردار ادا کر ے گا۔

Leave a Reply