مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کی پر امن مظاہرین پر پیلٹ گنوں سے فائرنگ،

سرینگر ۔ 23 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع اسلام آباد کے علاقے لال چوک میںطلبہ کے پر امن مظاہرے پر فائرنگ اور پیلٹ گنوں سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فیاض وانی سمیت زخمی طلبہ کو مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ فیاض کے سینے اور پیٹ پر پیلٹ گن سے …

سرینگر ۔ 23 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع اسلام آباد کے علاقے لال چوک میںطلبہ کے پر امن مظاہرے پر فائرنگ اور پیلٹ گنوں سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فیاض وانی سمیت زخمی طلبہ کو مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ فیاض کے سینے اور پیٹ پر پیلٹ گن سے فائر کئے گئے چھروں کے زخم آئے ہیں ۔ اسلام آباد، شوپیاں اور پلوامہ کے مختلف علاقوںمیں بھارت مخالف مظاہرے اور طلبہ اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔