اسلام آباد ۔ 08 فروری (اے پی پی) سینیٹ میںقائد ایوان سینیٹر راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے ظلم و بربریت کوپوری دنیا میں عیاں کیا جائے اورعالمی ضمیرجھنجوڑا جائے۔ یہ بات انھوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں بھارتی مظالم پرمبنی تصویری نمائش کے موقع پرکہی۔انھوں نے کہا کہ نمائش دیکھنے کے بعددو پہلوسامنے آتے ہیںایک بھارت کی طرف سے کشمیریوں پرظلم وبربریت جن میں پیلٹ …
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کو پوری دنیا میں عیاں کیا جائے،سینیٹر راجہ ظفرالحق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 فروری (اے پی پی) سینیٹ میںقائد ایوان سینیٹر راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے ظلم و بربریت کوپوری دنیا میں عیاں کیا جائے اورعالمی ضمیرجھنجوڑا جائے۔ یہ بات انھوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں بھارتی مظالم پرمبنی تصویری نمائش کے موقع پرکہی۔انھوں نے کہا کہ نمائش دیکھنے کے بعددو پہلوسامنے آتے ہیںایک بھارت کی طرف سے کشمیریوں پرظلم وبربریت جن میں پیلٹ گنز کا استعمال ،لاٹھی چارج،ایک لاکھ کشمیریوں کی شہادت، لاتعدادبے نام و نشان قبریں ہیں اوردوسری طرف کشمیری نوجوانوں اورخواتین نے احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جووعدہ کیا تھا اس کو پوری دنیا میں اجاگرکیا جائے۔ان کو یاددلانا پاکستان کی ذمہ داری ہے۔ سینیٹرراجہ ظفرالحق نے کہا کہ راولپنڈی آرٹس کونسل نے اس نازک مرحلے پرکشمیریوں پربھارتی ظلم وبربریت کواجاگرکرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے جس پر راولپنڈی آرٹس کونسل کے شکرگزار ہیں۔








