سرینگر۔ 21 مئی (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے سرینگر میں مزار شہداءعید گاہ کی طرف مارچ کو ناکام بنانے کیلئے ہفتے کے روز کرفیو اور دیگر پابندیاں عائد کر دیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مارچ کی کال اپنے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے ممتاز کشمیری آزادی پسند رہنماﺅں میر واعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کی برسیوں کے …
مقبوضہ کشمیر ،عید گاہ مارچ کوناکام بنانے کیلئے کرفیو، سخت پابندیا ںعائد،علاقے میں مکمل ہڑتال، حریت رہنما گھروں میں نظربند، میر واعظ مولوی محمد فاروق، عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو شاندار خراج عقیدت
سرینگر۔ 21 مئی (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے سرینگر میں مزار شہداءعید گاہ کی طرف مارچ کو ناکام بنانے کیلئے ہفتے کے روز کرفیو اور دیگر پابندیاں عائد کر دیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مارچ کی کال اپنے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے ممتاز کشمیری آزادی پسند رہنماﺅں میر واعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کی برسیوں کے سلسلے میں دی تھی۔انتظامیہ نے شہر میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد تعینات کر رکھی تھی تاکہ لوگوں کو مارچ کے انعقاد سے روکا جاسکے۔









