سرینگر۔ 21 جولائی (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکی طرف سے نہتے کشمیریوں کے بڑھتے ہوئے قتل عام کے خلاف جمعہ کو مکمل ہڑتال کی گئی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے۔حریت رہنماﺅں نے سرینگر میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر دفتر کے باہر پر امن احتجاجی دھرنے …
مقبوضہ کشمیر میںشہریوں کے قتل عام اور پابندیوں کے خلاف ہڑتال

مزید خبریں
سرینگر۔ 21 جولائی (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکی طرف سے نہتے کشمیریوں کے بڑھتے ہوئے قتل عام کے خلاف جمعہ کو مکمل ہڑتال کی گئی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے۔حریت رہنماﺅں نے سرینگر میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر دفتر کے باہر پر امن احتجاجی دھرنے کی کال بھی دی ہے جس کا مقصد اقوام متحدہ کو کشمیر میں لوگوں کا قتل عام بند کرانے کیلئے بھارت پر دباﺅ بڑھانے اور جموںوکشمیر کے عوام کے ساتھ عالمی ادارے کی طرف سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کیلئے زوردینا ہے ۔








