مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں،کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دینا ناانصافی ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے ،عالمی برادری پاکستان کی قربانیوںکی معترف ہے ،کشمیری گذشتہ 7دہائیوں سے آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں،کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دینا ناانصافی ہے ، ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد ۔ 28 جون(اے پی پی)دفتر خارجہ کے …

پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے ،عالمی برادری پاکستان کی قربانیوںکی معترف ہے ،کشمیری گذشتہ 7دہائیوں سے آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں،کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دینا ناانصافی ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 28 جون(اے پی پی)دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے ،عالمی برادری پاکستان کی قربانیوںکی معترف ہے ،کشمیری گذشتہ 7دہائیوں سے آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں،کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دینا ناانصافی ہے ۔منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے۔ پاکستان کے عوام اور حکومت نے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔عالمی برادری پاکستان کی قربانیوںکی معترف ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیری گذشتہ 7دہائیوں سے آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کرنے والوں کو دہشتگرد قرار دینا نا انصافی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں ۔ انسانی حقوق کے اداروں نے مقبوضہ کشمیر میں ان مظالم کو ریکارڈ کیا ہے ۔گذشتہ ایک سال میں بھارتی قابض افواج نے وادی میں مظالم میں اضافہ کیا ، ہزارو ں معصوم کشمریوں کو پیلٹ گن کے ذریعے بینائی سے محروم کر دیا گیا ۔ ترجمان نے کہا کہ خواتین کی آبرو ریزی ، ماورائے عدالت قتل اور کشمیریوں کو ڈھال کے طور پراستعمال کیا گیا۔

Leave a Reply