مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج جو کچھ کر رہی ہیں دنیا اس کے 10فیصد بھی آگاہ نہیں، کشمیر صحافی شوکت ناندہ

نیویارک ۔ 10 فروری (اے پی پی) ایوارڈ یافتہ کشمیری صحافی شوکت ناندہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج جو کچھ کر رہی ہیں دنیا اس کے 10فیصد بھی آگاہ نہیں۔ معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی اپنی ایک رپورٹ میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے منفرد انداز میں دنیا کو کشمیر کی حالت زار سے آگاہ کرتے رہیں …

نیویارک ۔ 10 فروری (اے پی پی) ایوارڈ یافتہ کشمیری صحافی شوکت ناندہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج جو کچھ کر رہی ہیں دنیا اس کے 10فیصد بھی آگاہ نہیں۔ معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی اپنی ایک رپورٹ میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے منفرد انداز میں دنیا کو کشمیر کی حالت زار سے آگاہ کرتے رہیں گے۔ نیویارک ٹائمز کی نمائندہ ایولن نیویز کے مطابق 1989ءمیں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے خلاف مسلح جدوجہد کا آغاز ہوا تو شوکت ناندہ کی عمر صرف 7سال تھی۔ بھارتی افواج کے خلاف مزاحمت کا علم بلند کرنے والے دیگر کشمیریوں کی عمریں بھی لگ بھگ اتنی ہی تھیں ا ور اب ان کی نصف سے زیادہ عمر اس جدوجہد میں گزر چکی ہے۔ تین ماہ قبل شوکت کے 16سالہ کزن کو بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ اس کا ایک بھائی اس سے پہلے مارا جا چکا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply