اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ہے، بھارتی فوج نے مشہور کشمیری فٹ بالر عامر سراج کو شہید کر دیا ہے، بھارتی فوج ہم سے ہیرے چھین رہی ہے۔جمعہ کو اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ عامر سراج ایک بہترین فٹ بالر تھے، بھارتی فوج کو عامر سراج کی مقبولیت کا خوف …
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ، بھارتی فوج نے مشہور کشمیری فٹ بالر عامر سراج کو بھی شہید کر دیا ، مشعال ملک

مزید خبریں
اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ہے، بھارتی فوج نے مشہور کشمیری فٹ بالر عامر سراج کو شہید کر دیا ہے، بھارتی فوج ہم سے ہیرے چھین رہی ہے۔جمعہ کو اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ عامر سراج ایک بہترین فٹ بالر تھے، بھارتی فوج کو عامر سراج کی مقبولیت کا خوف تھا،عامر سراج کھیل کے ذریعے انٹرنیشنل سطح پر کشمیریوں کی نمائندگی کرنا چاہتے تھے، دنیا میں موجود تمام فٹ بالر اور سپورٹس مین عامر سراج کی آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ عامر سراج جنون کی حد فٹ بال کے شوقین تھے، عامر سراج ایک بہترین فٹ بالر تھے۔ انہوں نے کہا کہ عام سراج کی خواہش تھی کہ وہ انٹرنیشنل سطح پر کشمیر کی نمائندگی کرے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کی آواز کو چن چن کر شہید کر رہی ہے۔








