اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے انتخابی ڈرامہ کو مسترد کرنے پر مقبوضہ کشمیر کے عوام اور مشترکہ مزاحمتی تحریک کے قائدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے انتخابات میں حصہ نہ لے کر ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ بھارتی آئین کے تحت کسی انتخابی …
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے انتخابی ڈرامہ کو مسترد کرنے پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے انتخابی ڈرامہ کو مسترد کرنے پر مقبوضہ کشمیر کے عوام اور مشترکہ مزاحمتی تحریک کے قائدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے انتخابات میں حصہ نہ لے کر ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ بھارتی آئین کے تحت کسی انتخابی عمل کا حصہ بن کر مسئلہ کشمیر پر بھارتی مو¿قف کی حمایت نہیں کر سکتے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے ڈائریکٹر الطاف وانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو جموں و کشمیر ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی اور انہیں جنیوا میں منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 39ویں اجلاس کے موقع پر کشمیری وفد کی کار کردگی سے آگاہ کیا۔








