مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا جنسی تشدد باقاعدہ جنگی ہتھیار بن چکا ہے، مشعال حسین ملک

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط کشمیر میں بھارتی فوج کا جنسی تشدد باقاعدہ جنگی ہتھیار بن چکا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ریپ اور جنسی تشدد منظم ریاستی پالیسی ہے۔ خواتین پر تشدد کے عالمی دن پر مشعال ملک نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کنن پوشپورہ سے آج تک کسی فوجی …

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط کشمیر میں بھارتی فوج کا جنسی تشدد باقاعدہ جنگی ہتھیار بن چکا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ریپ اور جنسی تشدد منظم ریاستی پالیسی ہے۔

خواتین پر تشدد کے عالمی دن پر مشعال ملک نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کنن پوشپورہ سے آج تک کسی فوجی کو سزا نہیں ملی، ظلم جاری ہے اور عالمی برادری کی خاموشی بھارتی فوج کو مزید حوصلہ دے رہی ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر کی خواتین دہائیوں سے جنگی تشدد کا نشانہ بن رہی ہیں۔

مشعال ملک نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ جنسی تشدد کو جنگی جرم تسلیم کرے، مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے خلاف بھارتی فوج کے جنسی تشدد کے واقعات کی آزاد اور غیرجانبدار تحقیقات کی فوری ضرورت ہے ، دنیا کے فیمینسٹ نیٹ ورکس کشمیری خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔