اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ و سماجی کارکن مشعال حسین ملک نےمقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو ربیع الاول کے مبارک مہینہ میں بھی مسلسل بھارتی قابض افواج کی طرف سے محاصرے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز اور حکومت نے مذہبی اجتماعات پر پاپندی لگا رکھی ہے، نریندر مودی اسلامو فوبیا کا شکار ہے، مقبوضہ کشمیر …
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز اور حکومت نے مذہبی اجتماعات پر پاپندی لگا رکھی ہے، مشعال ملک

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ و سماجی کارکن مشعال حسین ملک نےمقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو ربیع الاول کے مبارک مہینہ میں بھی مسلسل بھارتی قابض افواج کی طرف سے محاصرے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز اور حکومت نے مذہبی اجتماعات پر پاپندی لگا رکھی ہے، نریندر مودی اسلامو فوبیا کا شکار ہے، مقبوضہ کشمیر کی مائیں بیٹیاں خوف میں زندگی گزار رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مائوں بیٹیوں کی عزت تک محفوظ نہیں، چھ سال سے رضیہ نے اپنے والد کو نہیں دیکھا، یاسین ملک کو غیر قانونی گرفتار کر رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن وویمن لیگ کی جانب سے استقبال ربیع الاول کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز اور حکومت نے مذہبی اجتماعات پر پاپندی لگا رکھی ہے، مقبوضہ کشمیر میں جمعے کی نماز کی ادائیگی بھی نہیں کرنے دی جاتی ، مقبوضہ کشمیر کی مائیں بیٹیاں خوف میں زندگی گزار رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ماؤں بیٹیوں کی عزت تک محفوظ نہیں، چھ سال سے رضیہ نے اپنے والد کو نہیں دیکھا، یاسین ملک کو غیر قانونی گرفتار کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی لڑائی حق اور باطل کی لڑائی ہے، نریندر مودی اسلامو فوبیا کا شکار ہے، بھارتی حکومت آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پر ہے، ہندوستان سمیت کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے۔ استقبال ربیع الاول کی تقریب سے منہاج القرآن ویمن ونگ کی صدر راضیہ نوید اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا اور استقبال ربیع الاول کے پروگراموں سے شرکا کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ خاتم النبیین سرور کونین حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی ولادت باسعادت کا مہینہ ہے، ہمیں اپنے روز مرہ کے معمولات میں سنت رسول ؐ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے تاکہ زندگی کے معاملات کو احسن انداز میں نمٹا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں سنت رسول ؐ پر عمل پیرا ہو کر ہی مسائل سے راہ نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔اس موقع پر کشمیری عوام بالخصوص خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا اور بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔








