مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں کو شہید کرنے پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کو ظلم ستم کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، چوہدری محمد برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں کو شہید کرنے پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کو ظلم ستم کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، بھارتی فوج کی جانب …

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں کو شہید کرنے پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کو ظلم ستم کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، بھارتی فوج کی جانب سے وادی میں کرفیو لگا کر بے گناہ اور نہتے لوگوں کو شہید کرنے اور ان پر ظلم و ستم کا سلسلہ بے دریغ جاری ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں پر کئے جانے والے پرتشدد مظالم کی ہر سطح پر پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اپنے مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ اس مشکل کی اس گھڑی میں اکیلے نہیں ہیں بلکہ ان کے ساتھ 20 کروڑ پاکستانی عوام بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کے عوام کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جس طرح وہ اتنے مظالم کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی مسلح افواج کے سامنے سینہ تان کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیںاور اپنے حق خود ارادیت کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

مزید خبریں