مقبوضہ کشمیر میں تمام فریق زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں،بان کی مون

اقوام متحدہ ۔ 12 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تمام فریق زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے پرامن ذرائع کا استعمال کریں۔ سیکریٹری جنرل کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی ادارے کے سربراہ کشمیر میں جھڑپوں سے پیدا ہونے …

اقوام متحدہ ۔ 12 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تمام فریق زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کے لئے پرامن ذرائع کا استعمال کریں۔ سیکریٹری جنرل کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی ادارے کے سربراہ کشمیر میں جھڑپوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں درجنوں افراد کے مارے جانے اور متعدد کے زخمی ہونے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے تشدد کو پھیلنے سے روکنے کے لئے تمام فریقوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply