امرتسر۔ 15 جولائی (اے پی پی)سکھ تنظیم سمرن اکالی دل کے یوتھ ونگ’ یوتھ اکالی دل امرتسر‘ نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے مظاہرین کے قتل کے خلاف آنند پور امرتسر میں میں ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پارٹی کے سیکرٹری پل پریت سنگھ نے ایک میڈیا انٹرویو میںکہا ہے کہ مظاہرین نے اس موقع پر پلے کارڑز اوربینرز اٹھا رکھے تھے جن میں ” …
مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کیخلاف امرتسر، کولکتہ اور نئی دلی میں مظاہرے
مزید خبریں
امرتسر۔ 15 جولائی (اے پی پی)سکھ تنظیم سمرن اکالی دل کے یوتھ ونگ’ یوتھ اکالی دل امرتسر‘ نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے مظاہرین کے قتل کے خلاف آنند پور امرتسر میں میں ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پارٹی کے سیکرٹری پل پریت سنگھ نے ایک میڈیا انٹرویو میںکہا ہے کہ مظاہرین نے اس موقع پر پلے کارڑز اوربینرز اٹھا رکھے تھے جن میں ” مقبوضہ وادی میں بے گناہوں کا قتل فوری طور پر بند کرو“، ” جانوروں کے ساتھ بھی وہ سلوک نہیں کیا جاتا ہے جو کشمیریوں کے ساتھ ہو رہا ہے ، ” انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرو“ اور اس طرح کے دیگر نعرے درج تھے۔ انہوںنے کہا کہ یوتھ اکالی دل امرتسر نہتے کشمیریوں کے درد کو اچھی طرح سے محسوس کر رہی ہے اور بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ برہان وانی، محمد مقبول بٹ، محمد افضل گورو اور دیگر دہشت گرد نہیں بلکہ آزادی کی جنگ لڑنے والے تھے جنہوں نے اپنی جانیں کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو ختم کرنے کے لیے نچھاور کیں۔








