مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 28ویںروز بھی کرفیو کا نفاذ ، ذرائع مواصلات کی معطلی جاری

سری نگر ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 28ویںروز بھی وادی کشمیر اور جموں خطے کے پانچ اضلاع میں کرفیو کا نفاذ اور ذرائع مواصلات کی معطلی جاری ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر5اگست سے محاصرے میں ہے اورانٹرنیٹ، موبائل ،لینڈ لائن اورٹی وی نشریات سمیت ذرائع مواصلات کی مکمل بندش کے باعث علاقہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے جبکہ مقامی اخبارات کی اشاعت بھی …

سری نگر ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 28ویںروز بھی وادی کشمیر اور جموں خطے کے پانچ اضلاع میں کرفیو کا نفاذ اور ذرائع مواصلات کی معطلی جاری ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیر5اگست سے محاصرے میں ہے اورانٹرنیٹ، موبائل ،لینڈ لائن اورٹی وی نشریات سمیت ذرائع مواصلات کی مکمل بندش کے باعث علاقہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے جبکہ مقامی اخبارات کی اشاعت بھی معطل ہے۔علاقے میں تمام دکانیں ،کاروباری ادارے اور سکول بند ہیںجبکہ قابض انتظامیہ پرائمری ، مڈل اور ہائی سکول کھولنے کے جھوٹے دعوے کررہی ہے۔مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث وادی کشمیر کے لوگوں کو بچوں کی غذا اور زندگی بچانے والی ادویات سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل نے صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے 4500افرادکو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکرنے کی تصدیق کی ہے جبکہ5اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعدسے اب تک حریت رہنماﺅں، سیاسی کارکنوں، تاجروں، وکلاء، سماجی کارکنوں اور عام نوجوانوں سمیت کل 10ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

مزید خبریں