سرینگر ۔ 18 اگست (اے پی پی) مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف کشمیریوں کے احتجاج کو روکنے کیلئے وہاں آج مسلسل14ویںروز بھی کرفیو اور دیگر سخت پابندیوںکا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر اور دیگر علاقوں میں سینکڑوں لوگوں نے ہفتے کے روز کرفیواور دیگر پابندیوںکی پرواہ کئے بغیراحتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں …
مقبوضہ کشمیر میں مسلسل14ویں روز بھی کرفیو و دیگر پابندیوںکا سلسلہ جاری

مزید خبریں
سرینگر ۔ 18 اگست (اے پی پی) مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف کشمیریوں کے احتجاج کو روکنے کیلئے وہاں آج مسلسل14ویںروز بھی کرفیو اور دیگر سخت پابندیوںکا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر اور دیگر علاقوں میں سینکڑوں لوگوں نے ہفتے کے روز کرفیواور دیگر پابندیوںکی پرواہ کئے بغیراحتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میںپلے کارڑز اٹھا رکھے تھے جن پر ” گو انڈیا گو بیک“ ، ”ہم کیا چاہتے آزادی “ اور ”کشمیریوں کی نسل کشی بند کرو“جیسے نعرے درج تھے۔بھارتی فورسزنے مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے متعدد افرادکو زخمی کردیا جن میں سے 6 افراد شدید زخمی ہیں اور ان کو سرینگر کے ہسپتالوں میں داخل کرا دیاگیا ہے۔








