اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مقامی بغاوت کو دہشت گردی کے طور پر پیش کرنیکی بھارتی کوششوں کو عالمی برادری نے مسترد کر دیا ہے۔بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے اپنے ریکارڈ توڑ چکی ہے۔دنیا میں کوئی بھی ملک تنازعہ کشمیر کو کراس بارڈر دہشت گردی سے متعلق بھارتی دعوے کو تسلیم کرنے کو تیار …
مقبوضہ کشمیر میں مقامی بغاوت کو دہشت گردی کے طور پر پیش کرنیکی بھارتی کوششوں کو عالمی برادری نے مسترد کر دیا‘ مشیر خارجہ سرتاج عزیز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مقامی بغاوت کو دہشت گردی کے طور پر پیش کرنیکی بھارتی کوششوں کو عالمی برادری نے مسترد کر دیا ہے۔بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے اپنے ریکارڈ توڑ چکی ہے۔دنیا میں کوئی بھی ملک تنازعہ کشمیر کو کراس بارڈر دہشت گردی سے متعلق بھارتی دعوے کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کو دہشت گردی کے طور پر پیش کرنیکی بھارتی کو عالمی برادری نے مسترد کر دیا ہے۔دنیا کا کوئی بھی ملک بھارت کے اس دعوے کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں کہ کشمیر کا تنازعہ کراس بارڈر دہشت گردی کا معاملہ ہے۔سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہ صرف ٹارگٹ کلنگ بلکہ 100سے زائد غیر مسلح نوجوان کشمیری احتجاجی مظاہرین کے قتل عام کے زریعے مظالم کے اپنے ریکارڈ بھی توڑ دیئے ہیں۔بھارتی فورسز نے سینکڑوں نوجوانوں کو بصارت سے محروم کر دیا ہے جس میں بچے بھی شامل ہیں۔اس لئے نیو یارک ٹائمز نے کشمیر میں 2016کو ”ائر آف ڈیڈ آئیز“قرار دیا ہے۔








