مقبوضہ کشمیر میں کشمیر یوں کی آزادی کی جدوجہد اب فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہوچکی ہے، وزیر برائے سیفران شہر یار آفریدی

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریاستی و سرحدی امور شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بھائیوں کی آزادی کی جدوجہد اب فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہوچکی ہے اور وہ بھارتی تسلط سے جلد آزاد ہوجائینگے۔کشمیریوں کی مسلسل قربانیوں کی بدولت کشمیر کی آزادی کی جنگ اب فیصلہ کن مرحملہ میں داخل ہوچکی ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر میںجاری بھارتی …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریاستی و سرحدی امور شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری بھائیوں کی آزادی کی جدوجہد اب فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہوچکی ہے اور وہ بھارتی تسلط سے جلد آزاد ہوجائینگے۔کشمیریوں کی مسلسل قربانیوں کی بدولت کشمیر کی آزادی کی جنگ اب فیصلہ کن مرحملہ میں داخل ہوچکی ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر میںجاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو ہر عالمی فورم پر اس وقت تک اجاگر کرتا رہے گا جب تک کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت نہیں مل جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بات لندن میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ استقبالیہ کی تقریب میں برطانوی ، پاکستانی اور کشمیری برادری، لارڈز ، کونسلرز ،مختلف شعبہ ہائے زندگی ، کاروباری حضرات اور لندن میں پاکستانی میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شہر یار آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت ، پاک فوج ، تمام سیاسی جماعتیں اور پوری پاکستانی قوم کشمیر کے مسئلے پر متحد ہیں۔

مزید خبریں