اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا جو قدم اٹھایا ہے اس سے اس کا گھناﺅنا چہرہ دنیا اور کشمیریوں کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے، کشمیر ایک مقبوضہ علاقہ ہے جہاں بھارت آٹھ لاکھ فوج کے ساتھ پرامن کشمیریوں کے ساتھ جنگ لڑ رہا ہے، …
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے گھناﺅنا بھارتی چہرہ دنیا اور کشمیریوں کے سامنے بے نقاب ہو گیا، سردار مسعود خان صدر آزاد جموں و کشمیر
اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا جو قدم اٹھایا ہے اس سے اس کا گھناﺅنا چہرہ دنیا اور کشمیریوں کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے، کشمیر ایک مقبوضہ علاقہ ہے جہاں بھارت آٹھ لاکھ فوج کے ساتھ پرامن کشمیریوں کے ساتھ جنگ لڑ رہا ہے، بھارت نے دفعہ 370 بھارت نواز جماعتوں کی وفاداریاں خریدنے کے لئے اپنے آئین کا حصہ بنائی تھی لیکن آج مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز جماعتوں پر بھی واضح ہو گیا ہے کہ کشمیر پر بھارتی حیثیت ایک قابض ملک سے زیادہ کچھ نہیں۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، بھارت کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 91 و 122 کی کھلی خلاف ورزی اور جموں وکشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی نفی ہے۔









