مقبوضہ کشمیر کے علاقے کولگام میں مارچ کی قیادت سے روکنے کیلئے حریت قیادت کے خلاف کریک ڈاﺅن ، سیدعلی گیلانی ، میر واعظ گھروں میں نظربند ، یاسین ملک گرفتار

سرینگر ۔ 15 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں قابض حکام نے بدھ کو جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کی طرف مارچ کو ناکام بنانے کیلئے مشترکہ حریت قیادت کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کردیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مارچ کی کال سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے اتوار کے روز ضلع کولگام کے علاقے فرصل میں بھارتی …

سرینگر ۔ 15 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں قابض حکام نے بدھ کو جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کی طرف مارچ کو ناکام بنانے کیلئے مشترکہ حریت قیادت کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کردیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مارچ کی کال سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے اتوار کے روز ضلع کولگام کے علاقے فرصل میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے چھ کشمیری نوجوانوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے دی ہے ۔ انتظامیہ نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو کولگام کی طرف مارچ کرنے سے روکنے کیلئے گرفتار کرلیا ۔ لبریشن فرنٹ کے ترجمان کے مطابق پولیس نے گزشتہ شب مائسمہ میں یاسین ملک کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply