لاہور۔ 13 مارچ (اے پی پی) معاشرتی اقدار کسی بھی معاشرے کی بنیادی اساس ہیں اور تہذیب و اقدار کی اصل محافظ عورت ہے، خاندان کی تربیت اور نسلوں کی تراش خراش کی ذمہ داری عورت پر منحصر ہے، اس لئے ہر تہذیب اور معاشرے کا بنیادی ستون عورت ہی ہے، اسلام نے عورت کو ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کی حیثیت سے قابل فخر مقام و مرتبہ دیا ہے …
مقررین کاانٹرنیشنل مسلم ویمن یونین کے زیر اہتمام عالمی کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔ 13 مارچ (اے پی پی) معاشرتی اقدار کسی بھی معاشرے کی بنیادی اساس ہیں اور تہذیب و اقدار کی اصل محافظ عورت ہے، خاندان کی تربیت اور نسلوں کی تراش خراش کی ذمہ داری عورت پر منحصر ہے، اس لئے ہر تہذیب اور معاشرے کا بنیادی ستون عورت ہی ہے، اسلام نے عورت کو ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کی حیثیت سے قابل فخر مقام و مرتبہ دیا ہے اور نسل نو کی تعمیر و تربیت اس کے سپرد کرکے اس کو کائنات کی معتبر ہستی بنا دیا، نسل انسانی کی تخلیق کا گر انبار فریضہ عورت کے مقام بلند کی دلیل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین کے پلیٹ فارم سے منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں انڈونیشیا، سوڈان، فلسطین، سری لنکا، کشمیر، عراق، نائیجیریا، یوگنڈا، ایران، تھائی لینڈ، چین، ناروے، اٹلی، ترکی، اردن، لبنان اور پاکستان سے خواتین شریک ہوئیں۔ کانفرنس کے افتتاحی خطاب میں صدر انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ ایک طرف عورت نرم و نازک، وفا کا پیکر اور وجہ سکون ٹھہرائی گئی ہے، وہی عورت نسلوں اور قوموں کے دلوں کو جوڑنے اور وفا کا درس دیتی ہے، اس عورت کے مقام و مرتبہ اور تہذیب کے اس اہم ستون کو مضبوط بنانے کیلئے اس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خواتین دردانہ صدیقی نے کہا کہ قوموں کی تعمیر و ترقی کا تصور عورت کے مو¿ثر کردار کے بغیر ممکن نہیں، ماں کی گود کا نعم البدل نہیں، عورت اپنے فطری دائرہ کار میں رہتے ہوئے قوموں کی ترقی میں بہترین کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اسلامی احکامات کی روشنی میں مرد و عورت کے باہمی اشتراک سے تمدن اور معاشرت کا نظام قائم ہوتا ہے، قومی سطح پر سفارشات مرتب کرتے ہوئے قرآن و سنت کو بنیاد بنایا جائے۔








