اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) ملائیشیا کے وزیر خارجہ حشام الدین حسین نے اپنے پاکستانی ہم منصب مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلیے دعاﺅں اور اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے بھی جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور جلد صحت یابی کیلئے دعائیں دیں۔ پاکستان مسلم …
ملائیشیا کے وزیر خارجہ حشام الدین حسین کا مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلیے نیک تمناﺅں کا اظہار،مختلف سیاسی شخصیات نے بھی ٹیلی فون پر وزیر خارجہ کی خیریت دریافت کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) ملائیشیا کے وزیر خارجہ حشام الدین حسین نے اپنے پاکستانی ہم منصب مخدوم شاہ محمود قریشی کی جلد صحت یابی کیلیے دعاﺅں اور اپنی نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے بھی جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور جلد صحت یابی کیلئے دعائیں دیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی انفارمیشن سیکرٹری مریم اورنگ زیب نے بھی وزیر خارجہ کو فون کیا۔ اپنی اور اپنی والدہ طاہرہ اورنگزیب کی طرف سے وزیر خارجہ کی خیریت دریافت کی۔ اس کے علاوہ رحیم یار خان سے ممبر قومی اسمبلی مخدوم سیّد مرتضیٰ محمود، سابق ایم این اے (جے ڈی اے، سندھ) سیّد کاظم علی شاہ اور سابق سیکورٹی ایڈوائزر جنرل (ر) محمود درانی نے بھی وزیر خارجہ کے ساتھ بذریعہ فون رابطہ کیا، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاﺅں اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے ملائیشین وزیر خارجہ سمیت ان تمام معزز شخصیات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلیے دعاﺅں اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔








