ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کی ہدایات پر ریسکیو 1122 کے اہلکار اور مقامی رضاکار دریائے سوات کے حساس مقامات پل چوکی، بٹخیلہ ہیڈ ورکس، تھانہ فیملی پارک، جوائے لینڈ پارک، ترئی اور طوطاکان میں تعینات ہیں۔
ملاکنڈ ،ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی دریائے سوات پر واٹر ریسکیو ڈیوٹی جاری

مزید خبریں
ملاکنڈ۔ 13 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کی ہدایات پر ریسکیو 1122 کے اہلکار اور مقامی رضاکار دریائے سوات کے حساس مقامات پل چوکی، بٹخیلہ ہیڈ ورکس، تھانہ فیملی پارک، جوائے لینڈ پارک، ترئی اور طوطاکان میں تعینات ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق ریسکیو ٹیمیں ضروری آلات کے ساتھ 24 گھنٹے الرٹ ہیں اور مسلسل نگرانی کر رہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق شہریوں سے اپیل ہے کہ دریا اور نہروں کے قریب احتیاط کریں اور کسی بھی ایمرجنسی میں فوری 1122 پر رابطہ کریں








