موٹر بائیک ایمبولینس سروس ملتان کے کامیاب نو سال مکمل ہونے پر تقریبِ پذیرائی کا انعقاد کیا گیا
ملتان میں ریسکیو 1122 موٹر بائیک ایمبولینسسروس کے 9 سال مکمل
ملتان۔ 04 نومبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 موٹر بائیک ایمبولینس سروس ملتان کے کامیاب نو سال مکمل ہونے پر تقریبِ پذیرائی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں سمیت افسران اور ریسکیورز نے شرکت کی۔ تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیورز میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں اور سروس کی نویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا آغاز 4 نومبر 2017ء کو ہوا تھا۔ گزشتہ نو سال کے دوران سروس نے 423,551 ایمرجنسیز پر رسپانس کرتے ہوئے 455,192 افراد کو ریسکیو کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر حسین میاں نے ریسکیورز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ایک عظیم فریضہ اور عبادت ہے۔ سروس کی کامیابی ریسکیورز کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔انہوں نے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اسی جذبے، جانفشانی اور فرض شناسی کے ساتھ عوام کی خدمت جاری رکھیں۔









