ملتان۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):ملتان سپورٹس گراؤنڈ میں سالانہ پولیس انٹر ریجنز یونٹس باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی زیرِ نگرانی کیا گیا۔ٹورنامنٹ میں ملتان، ڈی جی خان، فیصل آباد، لاہور ریجن، ایس پی یو پنجاب اور موٹروے پولیس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ شائقین کی بڑی تعداد نے میچز سے لطف اٹھایا اور کھلاڑیوں کے …
ملتان میں سالانہ پولیس انٹر ریجنز یونٹس باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد
ملتان۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):ملتان سپورٹس گراؤنڈ میں سالانہ پولیس انٹر ریجنز یونٹس باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی زیرِ نگرانی کیا گیا۔ٹورنامنٹ میں ملتان، ڈی جی خان، فیصل آباد، لاہور ریجن، ایس پی یو پنجاب اور موٹروے پولیس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ شائقین کی بڑی تعداد نے میچز سے لطف اٹھایا اور کھلاڑیوں کے کھیل کو بھرپور داد دی۔
اختتامی تقریب ڈسٹرکٹ گراؤنڈ ملتان میں منعقد ہوئی جس میں سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر اور ایس ایس پی آپریشنز ملتان حیدر علی نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سی پی او ملتان نے تمام ٹیموں سے ملاقات کی، کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے کھیلوں کے مقابلے پولیس اہلکاروں میں صحت مند سرگرمیوں، ٹیم ورک اور مثبت جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔









