ملتان ٹیسٹ:دوسری اننگز میں پاکستان نے تین وکٹوں پر 109 رنز بنا لئے،202 رنز کی مجموعی برتری حاصل

ملتان۔ 18 جنوری (اے پی پی):ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان نے دوسرے دن کھیل ختم ہونے تک تین وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنالیے،میزبان ٹیم کو 202 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی،کپتان شان مسعود نے دوسری اننگز میں نصف سنچری بنائی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں دوسرے دن کھیل …

ملتان۔ 18 جنوری (اے پی پی):ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان نے دوسرے دن کھیل ختم ہونے تک تین وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنالیے،میزبان ٹیم کو 202 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی،کپتان شان مسعود نے دوسری اننگز میں نصف سنچری بنائی۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں دوسرے دن کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنالئے، میزبان ٹیم نے ویسٹ انڈیز پر 202 رنز کی مجموعی برتری حاصل کر لی،کامران غلام نو اور سعود شکیل دو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ وکٹ پر موجود ہیں۔دوسری اننگز میں کپتان شان مسعود 52 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے،محمد ہریرہ 29 اور بابر اعظم پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے د جومیل ووریکین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کے پہلی اننگز کے 230 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کریگ بریتھویٹ 11 رنز، میکائل لوئس ایک، کیسی کارٹی صفر، کیوم ہوج چار، ایلک ایتھانیز چھ، جسٹس گریوز چار، ٹیون املاچ چھ، کیون سنکلیئر 11، گوداکیش موتی 19 اور جائیڈن سیلز 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،جومل ویریکن 31 رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹاپ سکورر اور ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے پانچ، ساجد خان نے چار اور ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 143 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی،پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،سعود شکیل 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور محمد رضوان بھی 71 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے

،سلمان علی آغا دو، نعمان علی صفر، خرم شہزاد سات اور ساجد خان 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ میچ کے پہلے دن شان مسعود 11، محمد حریرہ چھ، بابر اعظم آٹھ اور کامران غلام پانچ رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جائیڈن سیلز اور جومل ویریکن نے تین 3، کیون سنکلیئر نے دو اور گوداکیش موتی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں