لاہور۔27 اپریل(اے پی پی ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے (ق)لیگ سمیت ہم سب ایک پیج پر ہیں، کسی سے کوئی اختلاف نہیں او ر نہ ہی میرے استعفے کی باتوں میں حقیقت ہے ، وزیر اعظم عمران خان کو وفاقی کابینہ میں تبدیلی کا مکمل اختیار ہے، وزیر اعظم نے جو مناسب سمجھا اسکے مطابق کابینہ میں تبدیلیاں کر دیں …
ملکی ترقی کیلئے (ق)لیگ سمیت ہم سب ایک پیج پر ہیں، میرے استعفے کی باتوں میں کو ئی حقیقت نہیں ،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور

مزید خبریں
لاہور۔27 اپریل(اے پی پی ) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے (ق)لیگ سمیت ہم سب ایک پیج پر ہیں، کسی سے کوئی اختلاف نہیں او ر نہ ہی میرے استعفے کی باتوں میں حقیقت ہے ، وزیر اعظم عمران خان کو وفاقی کابینہ میں تبدیلی کا مکمل اختیار ہے، وزیر اعظم نے جو مناسب سمجھا اسکے مطابق کابینہ میں تبدیلیاں کر دیں ‘تحر یک انصاف نے ملک کو معاشی بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے جو اقدامات کیے ہیں ماضی میں انکی مثال نہیں ملتی ‘امریکی ڈاکٹر جیری لیچ کا پاکستان میں صحت کے شعبے میں عالمی میعار کی ٹیکنالوجی لانے کا اعلان کرنا اور یہاں آ کر لیکچر دینا، غیر ملکی سر مایہ کاروں کا پاکستان پراعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ وہ گورنر ہائوس میں پاکستان آنیوالے امر یکی ڈاکٹر جیری لیچ اور امریکہ میں مقیم بزنس مین محمد عتیق کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے امریکی وفد اور اوکاڑہ سے تحر یک انصاف کے چوہدری سیلم طارق ‘خرم جہانگیر وٹو ‘اشرف سوہنا سمیت اوکاڑہ سے تحر یک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے ،گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں تبدیلی کا قوم سے جو وعدہ کیا ہے اس پر مکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے نیز وفاقی اور پنجاب حکومت نے عوامی فلاح وبہبود کے15 سے زائد ایسے پروگرام شروع کیے ہیں جن کی مدد سے غر بت ‘مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کے ساتھ ساتھ غر یب آدمی کو چھت بھی فراہم کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین دو نوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور سر مایہ کاری کے حوالے سے انتہائی اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ وزیر اعظم کسی کے دبائو میں آکر نہیں بلکہ تمام فیصلے ملکی اور عوامی مفادات کو سامنے رکھ کر کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گور نر ہائوس میں ہونیوالی تقر یب کے دوران جہانگیر خان ترین ذاتی مصروفیات کی وجہ سے نہیں آ سکے اور میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں ، ایک پاکستان بنانے کا وعدہ بھی پورا کریں گے جہاں امیر اور غر یب کاکوئی فرق نہیں ہوگا ،قبل ازیں گور نر پنجاب کی دعوت پر آنیوالے امر یکی ڈاکٹر جیری لیچ اور امر یکہ میں مقیم بزنس مین محمد عتیق کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد نے گورنر کو بتایا کہ پاکستان میں 12ملین ڈالرز کی لاگت سے جینٹک ٹیسٹنگ اور پلیٹ لیس ریچ پلازما ٹیکنالوجی لائی جا رہی ہے جنیٹک ٹیسٹنگ سے کینسر کی قبل از وقت تشخیص میں بھی مدد ملے گی اورمریض کو ادویات کے غلط اور بے جا استعمال سے بچایا جاسکے گا۔وفد سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت غیر ملکی سر مایہ کو مکمل سیکورٹی اور سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے گی اور صحت کے شعبے میں اس نئی ٹیکنالوجی سے پاکستان میں عالمی معیار کی صحت کی سہولتیں ممکن ہوسکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کی تعمیر میں اورسیز پاکستانیوں کے کردار کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا اور ہم نے اورسیز پاکستانیوں اور عوام سے جو بھی وعدے کیے ہیں وزیر اعظم کی قیادت میں ان وعدوں کو پورا کیا جائیگا ۔








