ایبٹ آباد۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے یکساں تعلیمی نظام ضروری ہے، موجودہ حکومت نے ایجوکیشن میں بڑی اصلاحات اور تبدیلیاں لائی ہے، قرآنی تعلیم کو میٹرک تک لازمی قرار دیا گیا ہے، غریب اور نادار لوگوں کے بچوں کو اسلامی مدرسہ کی بجائے تمام سکولوں میں تعلیم دینے کا بندوبست ہو چکا ہے، دینی …
ملکی ترقی کیلئے یکساں تعلیمی نظام ضروری ہے، حکومت نے ایجوکیشن میں اصلاحات اور تبدیلیاں کیں ہیں، سردار یوسف

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے یکساں تعلیمی نظام ضروری ہے، موجودہ حکومت نے ایجوکیشن میں بڑی اصلاحات اور تبدیلیاں لائی ہے، قرآنی تعلیم کو میٹرک تک لازمی قرار دیا گیا ہے، غریب اور نادار لوگوں کے بچوں کو اسلامی مدرسہ کی بجائے تمام سکولوں میں تعلیم دینے کا بندوبست ہو چکا ہے، دینی مدارس کو سکول سسٹم میں ضم کر دیا گیا ہے۔ وہ میرا میرپور ایبٹ آباد میں جامع مسجد ابراہیم الخیل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کا اہتمام رازی خان جدون آف میرپور، پروفیسر بابر خان جدون آف کاکول اور ان کے دیگر ساتھیوں نے کیا۔ پروگرام میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔








