ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، برازیل

ساؤ پاؤلو۔24نومبر (اے پی پی):برازیل نے کہا ہے کہ وہ ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ شنہوا کے مطابق برازیلی صدر لوئز اناسیو لولا دا سلوا نے کہا ہے کہ سابق صدر جائر بولسونارو کی گرفتاری سے برازیل اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، کیونکہ برازیل ایک خودمختار ملک ہے اور اپنے فیصلے خود کرتا ہے۔ سابق صدر بولسونارو کو ہفتہ کی صبح فیڈرل سپریم …

ساؤ پاؤلو۔24نومبر (اے پی پی):برازیل نے کہا ہے کہ وہ ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ شنہوا کے مطابق برازیلی صدر لوئز اناسیو لولا دا سلوا نے کہا ہے کہ سابق صدر جائر بولسونارو کی گرفتاری سے برازیل اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، کیونکہ برازیل ایک خودمختار ملک ہے اور اپنے فیصلے خود کرتا ہے۔

سابق صدر بولسونارو کو ہفتہ کی صبح فیڈرل سپریم کورٹ کے حکم پر برازیلیا میں پولیس نے احتیاطی حراست میں لیا تھا۔امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بولسونارو کی گرفتاری سے متعلق بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے لولا نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم ایک خودمختار ملک ہیں اور ہمارا عدالتی نظام خود فیصلے کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بولسونارو کو ان کے اعمال کے مطابق عدالت کی سنائی گئی سزا بھگتنی ہوگی۔