اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا ہےکہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں پاک فصائیہ کا کردار قابل ستائش ہے۔ ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاک فضائیہ اپنی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی ایئر چیف عامر مسعود سے جمعہ کے روز اپنی …
ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں پاک فصائیہ کا کردار قابل ستائش ہے، سپیکر قومی اسمبلی

مزید خبریں
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا ہےکہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں پاک فصائیہ کا کردار قابل ستائش ہے۔ ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاک فضائیہ اپنی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی ایئر چیف عامر مسعود سے جمعہ کے روز اپنی ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں سابق چیف آف ائیر سٹاف سہیل امان اور فلاحی تنظیموں سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔سپیکرقومی اسمبلی نے سماجی شعبہ میں پاک فضائیہ کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے عالم آباد صوابی میں قائم کیا جانے والے پاکستان ویلفیئر ٹاؤن میں پاک فصائیہ اور راشد میموریل ٹرسٹ کے تعاون کو قابل ستائش کرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پاکستان ویلفیئر ٹاؤن کے قیام سے نہ صرف صوابی بلکہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے بے سہارہ اور یتیم بچوں، بیواؤں اور دیگر نادار اور غریب خاندانوں کو رہائش کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات میسر ہوں گی۔ڈپٹی چیف آف آئیر سٹاف عامر مسعود نے اسپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فصائیہ ملکی دفاع کے لیے پرعزم ہے اور ملک کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کرے گی۔ انہوں نے سماجی شعبہ میں اسپیکر کی خدمات کو سراہا








