اسلام آباد ۔ 19مئی(اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ملکی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے آج شرمندہ ہونے کے بجائے حکومت پر تنقید کررہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان ملک کو بہتری کی طرف لے کرجارہے ہیں، اپوزیشن بلین ٹری سونامی پر سیاست سے نہ کرے یہ ملک اور نئی نسل کو محفوظ بنانے کا منصوبہ ہے۔''اے پی پی''سے گفتگو کرتے …
ملکی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے آج شرمندہ ہونے کے بجائے حکومت پر تنقید کررہے ہیں ، زرتاج گل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19مئی(اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ملکی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے آج شرمندہ ہونے کے بجائے حکومت پر تنقید کررہے ہیں،وزیر اعظم عمران خان ملک کو بہتری کی طرف لے کرجارہے ہیں، اپوزیشن بلین ٹری سونامی پر سیاست سے نہ کرے یہ ملک اور نئی نسل کو محفوظ بنانے کا منصوبہ ہے۔”اے پی پی”سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن سیاسی پارٹیوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب چھوڑ دیا اور دونوں ہاتھوں سے دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کی آج وہ اپنی شرمندگی کے حکومت پر تنقید کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 70سال سے ملک میں لوٹ مارکرنے والے چند ماہ کی حکومت سے حساب مانگ رہے ہیں میں انہیں بتادینا چاہتی ہوں وزیر اعظم عمران خان ملک کو بہتری کی طرف لے کرجارہے ہیں اور قوم کو مایوس نہین کریں گے۔زرتاج گل نے کہا کہ عبادت سمجھ کر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم پر کام کر رہے ہیں یہ ہمارے ملک اور قوم کے مستقبل کو محفوظ کرنے سوال ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ مارگلہ کے جنگلات پر آگ نہیں لگے گی اس حوالے سے ٹاسک فورس کے قیام پر کام جاری ہے ماضی میں مافیہ اپنے مذموم مقاصد کے لئے جنگلات میں آگ لگا دیتے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں اپوزیشن سے درخواست کرتی ہوں وہ بلین سونامی ٹری منصوبہ پر سیاست سے گریز کریں کیونکہ اس سے پاکستان تحریک انصاف اور وزیر اعظم عمران خان کو فائدہ نہیں ہونا بلکہ نئی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم 10 بلین سونامی منصوبہ پر دن رات کام کررہے ہیں اور اسکا پی سی ون حمتی مراحل میں ہے اور مقصد میں بین الاقوامی ڈونر ہمارے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں جب اپوزیشن کے کچھ اراکین بلین سونامی ٹری پر بلاوجہ سیاست چمکانے کی کوشش کرتے ہیں تو اس سے قومی نقصان ہوتا ہے اور ڈونر کا پاکستان پر اعتماد ٹوٹ جانے کا خدشہ پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی خیبر پختونخواہ اکرم درانی منصوبے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ ان کے کچھ عزیزواقارب کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں اور ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور وہ بلیک میلنگ کرنے کے لئے کچھ اداروں کو بلین ٹری سونامی کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں درانی صاحب پوچھنا چاہتی ہوں جب وہ وزیراعلی خیبر پختونخواہ تھے تو انہوں نے شجرکاری کے حوالے سے کون سے اقدامات کئے ،میں یقین سے کہتی ہوں انہوں نے اپنے دور حکومت میں سو درخت بھی نہیں لگائے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میں اپوزیشن، میڈیا اور نامور اینکرز کو دعوت دیتی ہوں وہ میرے ساتھ منصوبے پر کئے جانے والے کام کا جائزہ لینے کے لئے سونامی مقامات کا دورہ کریں تاکہ قوم اور اداروں کو گمراہ کرنے والوں کو بے نقاب کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ممالک میں ساتویں نمبر پر ہے اور ہمیں اس کے تحفظ اور روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خیبرپختونخوا میں 2014 میں بلین سونامی ٹری پر کام شروع کیا گیا اور اس مقصد کے لیے 22 ارب روپے مختص کیے گئے تھے جبکہ یہ منصوبہ 12ارب روپے میں پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کو کلین اینڈ گرین بنانے میں شہداء کا خون بھی شامل ہے جو مافیا کی کارروائیاں روکنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے تھے۔








