ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ملین ڈالر اضافے سے 21.40 ارب ڈالر ہوگئے

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 20 فروری 2026ء کو 16 ملین ڈالر اضافے سے 21.40 ارب ڈالر ہوگئے۔ جاری اعداد وشمار کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ کے ذخائر 16.21ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرمبادلہ کے ذخائر 5.19 ارب ڈالر ہوگئے ۔ 20 فروری 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ملین …

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 20 فروری 2026ء کو 16 ملین ڈالر اضافے سے 21.40 ارب ڈالر ہوگئے۔

جاری اعداد وشمار کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ کے ذخائر 16.21ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرمبادلہ کے ذخائر 5.19 ارب ڈالر ہوگئے ۔

20 فروری 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ملین ڈالر اضافے سے 16.21 ارب ڈالر ہو گئے۔