اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم اور بیرون ملک مقیم پاکستانی اورکشمیری عوام 5 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے اپنے مظلوم بہنوں اوربھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ وہ بدھ کو اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ایک …
ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانی اورکشمیری عوام 5 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے اپنے مظلوم بہنوں اوربھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے، چوہدری محمد برجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم اور بیرون ملک مقیم پاکستانی اورکشمیری عوام 5 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے اپنے مظلوم بہنوں اوربھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ وہ بدھ کو اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں کشمیر کونسل کے ممبران عبدالخالق وصی ،محمدیونس میر ،محمد صدیق بٹلی، وفاقی سیکرٹری اُمورکشمیر ، ایڈیشنل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری کشمیر کونسل کے علاوہ وزارت خارجہ، وزارت اطلاعات و نشریات، وزارت داخلہ ،پی ٹی وی پیمرا،کشمیر کمیٹی ،سی ڈی اے کے اعلیٰ حکام اور چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کے حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بطور مسلمان اور پاکستانی ہم سب پر فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور اس ضمن میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کریں۔








