اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) ملک بھر میں اب تک احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ 9 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد میں 132 ارب 98کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ احساس پروگرام کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل کچھ یوں ہے۔ صوبہ سندھ میں 33 لاکھ …
ملک بھر میں احساس کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ 9 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد میں 132 ارب 98کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) ملک بھر میں اب تک احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ 9 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد میں 132 ارب 98کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ احساس پروگرام کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل کچھ یوں ہے۔ صوبہ سندھ میں 33 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد میں 40 ارب 23 کروڑ روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ صوبہ پنجاب میں 47 لاکھ سے35 ہزار سے زائد افراد میں 57 ارب 39 کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ خیبرپختونخوا میں 20 لاکھ 32 ہزار افراد میں 24 ارب 66 کروڑ سے زائد رقم، بلوچستان میں 5 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد میں 6 ارب 77 کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 25 کروڑ سے زائد رقم، گلگت بلتستان میں 80 ہزار سے زائد افراد میں 98 کروڑ سے زائد رقم اور اسلام آباد میں 57 ہزار سے زائد افراد میں 68 کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ تقسیم شدہ رقم میں 1.22 ارب روپے کے کفالت بقایا جات کی ادائیگیاں بھی شامل ہیں۔ رواں ہفتے کیٹگری 4 کے تحت شروع ہونے والی ادائیگیوں کی براہ راست تفصیلات اب احساس ایمرجنسی کیش ویب پورٹل پر دستیاب ہیں۔گزشتہ روز وزیراعظم نے احساس پروگرام کے تحت 3 اہم اقدامات کا اجراءکیا۔ احساس راشن پورٹل کے تحت سول سوسائٹی اور پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے راشن تقسیم کا آغاز کیا۔ ابتدائی مرحلہ میں حکومت نے پیپسیکو، الفلاح بینک، لکی سیمنٹ اور سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے ساتھ شراکت کی ہے۔ شراکت میں دلچسپی رکھنے والی دیگر تنظیمیں اس لنک rashan.pass.gov.pk پر جا کر اپنی دلچسپی کا اظہار کر سکتی ہیں۔ عوام کی آگاہی اور سہولت کیلئے ملک بھر میں قائم لنگر خانوں اور پناہ گاہوںکی معلوماتی موبائل ایپ کے اجراءکا اعلان کیا جو اگلے 48 گھنٹوں میں عوام کیلئے کھول دی جائے گی۔ وزیراعظم کے کورونا ر یلیف فنڈ میں عطیات جمع کرانے کیلئے ایک ویب سائٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس فنڈکےتحت حاصل ہونے والی رقم احساس ایمرجنسی کیش کے تحت مستحقین میں تقسیم کی جائے گی۔ مزید تفصیلات اس لنک pmcrf.covid.gov.pk پر ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔








