اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈائون کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مائیگرنٹ سمگلنگ میں ملوث خطرناک گروہ کے کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں وفاقی حکومت کی جانب سے معصوم شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کے نام پر لوٹنے والوں کے خلاف جاری …
ملک بھر میں انسانی سمگلرز کے خلاف گھیرا تنگ، ایف آئی اے کی بڑی کارروائی ، متعدد ملزمان گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈائون کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مائیگرنٹ سمگلنگ میں ملوث خطرناک گروہ کے کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں وفاقی حکومت کی جانب سے معصوم شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کے نام پر لوٹنے والوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کا حصہ ہیں۔ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل ملتان نے خانیوال اور گردونواح میں چھاپے مار کر محمد زبیر، محمد ذیشان اور محمد شامیر کو گرفتار کیا۔
ان ملزمان نے شہریوں کو سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے اور روپوش ہو گئے تھے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے اہم دستاویزات برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔








