ملک بھر کے 79 مخصوص اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کے2دنوں کے دوران ملک بھر میں ایک کروڑ 9 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق انسدادِ پولیو مہم 18 تا 24 مئی تک جاری رہے گی،
ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران 2 روز میں ایک کروڑ 9 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے،نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر

مزید خبریں
اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):ملک بھر کے 79 مخصوص اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کے2دنوں کے دوران ملک بھر میں ایک کروڑ 9 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق انسدادِ پولیو مہم 18 تا 24 مئی تک جاری رہے گی، جس کے دوران ملک بھر میں تقریباً ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔نیشنل ای او سی کے حکام نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ بنانے کے قومی مشن میں حصہ لے رہے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 33 لاکھ 63 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔سندھ میں 36 لاکھ 82 ہزار سے زائد بچوں ،خیبر پختونخوا میں 26 لاکھ 7 ہزار سے زائد بچوں ،بلوچستان میں 10 لاکھ 52 ہزار سے زائد بچوں اور اسلام آباد میں 2 لاکھ 81 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔نیشنل ای او سی کے حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جو بچوں کو زندگی بھر کے لیے معذور کر سکتی ہے لہٰذا اپنے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو ہر پولیو مہم کے دوران حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں تاکہ پاکستان کو پولیو سے پاک بنایا جا سکے جبکہ پولیو ٹیم سے رابطے یا شکایات کے اندراج کے لیے 1166 پر کال کی جا سکتی ہے یا 7776546 ۔ 0346پر واٹس ایپ پیغام بھیجا جا سکتا ہے۔








