حضرو ۔ 21 فروری (اے پی پی) انچارج وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام و وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہاہے کہ ملک بھر میں جہاں بھی ترقیاتی کام جاری ہیں خود نگرانی کرونگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران افسران کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کیا شیخ آفتاب احمد نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ملک بھر میں جاری کاموں کو …
ملک بھر میں جہاں بھی ترقیاتی کام جاری ہیں خود نگرانی کرونگا،شیخ آفتاب احمد
حضرو ۔ 21 فروری (اے پی پی) انچارج وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام و وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہاہے کہ ملک بھر میں جہاں بھی ترقیاتی کام جاری ہیں خود نگرانی کرونگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران افسران کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کیا شیخ آفتاب احمد نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ملک بھر میں جاری کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں کام کے معیار میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ جاری کاموں کو جلد ازجلد مکمل کرنے سے ہی عوام کو ریلیف مل سکے گا، شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے انکی خواہش ہے کہ یہ کام جلد از جلد مکمل ہوں، وزیر اعظم نے جو ذمہ داری مجھے سوپنی ہے اسے پورا کرنے کےلئے دن رات کوشاں ہوں، انہوں نے کہا کہ ان کاموں کی نگرانی خود کرونگا، بہت جلد ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کا معیار دیکھنے کےلئے خود دورے کرونگا، شیخ آفتاب احمد نے افسران کو ہدایت جاری کی کہ وہ ا پنے اپنے علاقوں میں جاری کام کی خود نگرانی کریں اور کام جلد از جلد ختم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کریں









