اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں خسرہ ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم کا پیر سے آغازکر دیا گیا ہے ۔قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی)کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مہم 17 تا 29 نومبر ملک بھر میں جاری رہے گی، مہم کے دوران 3 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔ ملک …
ملک بھر میں خسرہ ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم شروع

مزید خبریں
اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں خسرہ ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم کا پیر سے آغازکر دیا گیا ہے ۔قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی)کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مہم 17 تا 29 نومبر ملک بھر میں جاری رہے گی، مہم کے دوران 3 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔ ملک بھر کے 90 ہائی رسک اضلاع میں اس ہفتے 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔6 ماہ سے 5 سال تک کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن دی جائے گی۔ویکسین سرکاری صحت کے مراکز، اسکولوں، مدارس اور عارضی ویکسی نیشن مراکز پر فراہم کی جائے گی جبکہ خسرہ-روبیلا کی قومی مہم کے دوران پنجاب میں تقریباً 68 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
نیشنل ای او سی کے حکام نے کہا کہ مہم کے دوران بلوچستان میں 22 لاکھ 46 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔سندھ میں 84 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔خیبر پختونخوا میں 52 لاکھ 46 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ مہم کے دوران گلگت بلتستان میں 1 لاکھ 36 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اسلام آباد میں 4 لاکھ 61 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ پنجاب میں 1 کروڑ 73 لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی، سندھ میں 82 لاکھ 63 ہزار سے زائد بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی، خیبر پختونخوا میں 59 لاکھ 88 ہزار سے زائد بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی،
بلوچستان میں 27 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی، آزاد جموں و کشمیر میں 6 لاکھ 24 ہزار سے زائد بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 46 ہزار سے زائد بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی، اسلام آباد میں 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔انہوں نے والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں، انہیں خسرہ، روبیلا اور پولیو سے محفوظ بنائیں۔








