ملک بھر میں رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع،ہزاروں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح پاکستان میں بھی رمضان المبارک کا تیسرا اور آخری عشرہ شروع ہوتے ہی لاکھوں فرزندانِ اسلام سنتِ نبوی ﷺ کی پیروی میں مساجد میں 10 روزہ اعتکاف میں بیٹھ گئے۔ غروبِ آفتاب سے قبل ہی ملک کی تمام چھوٹی بڑی مساجد، بشمول اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد اور کراچی کی میمن مسجد میں معتکفین کی …

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح پاکستان میں بھی رمضان المبارک کا تیسرا اور آخری عشرہ شروع ہوتے ہی لاکھوں فرزندانِ اسلام سنتِ نبوی ﷺ کی پیروی میں مساجد میں 10 روزہ اعتکاف میں بیٹھ گئے۔ غروبِ آفتاب سے قبل ہی ملک کی تمام چھوٹی بڑی مساجد، بشمول اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد اور کراچی کی میمن مسجد میں معتکفین کی بڑی تعداد اپنی مختص کردہ جگہوں پر پہنچ گئی۔ معتکفین عید کا چاند نظر آنے تک مسجد کے اندر ہی قیام کریں گے اور تلاوتِ کلام پاک، ذکر و اذکار، تسبیحات اور خصوصی نوافل کی ادائیگی میں وقت گزاریں گے۔ وفاقی دارالحکومت کی شاہ فیصل مسجد میں رواں سال اعتکاف کے لیے مختص کوٹہ کے مطابق افراد اعتکاف بیٹھیں گے ۔

ان معتکفین کے لیے سحری و افطاری کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ اللہ کی عبادت کر سکیں ۔ وزارتِ مذہبی امور اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے مساجد کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ بڑی مساجد میں معتکفین کی سہولت کے لیے طبی کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف تعینات رہے گا۔ اعتکاف کے دوران معتکفین امتِ مسلمہ کی سربلندی، ملک کی سلامتی، معاشی استحکام اور خاص طور پر فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کریں گے۔ آخری عشرے کی طاق راتوں میں "لیلۃ القدر” کی تلاش کے لیے مساجد میں شب بیداری کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔