ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 18 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 18 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے …

اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 18 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 18 ہزار 8 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت کی بھی 857 روپے کمی کے بعد 359,963 روپے سے کم ہو کر 350,106 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 329,978 روپے سے کم ہو کر 329,300 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 5,034 روپے اور 4,315 پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,975 ڈالر سے کم ہو کر 3,965 ڈالر ہو گئی۔