ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 34 ہزار 762روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 34 ہزار 762روپے کا ہوگیا ہے ۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت کی بھی …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 34 ہزار 762روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 34 ہزار 762روپے کا ہوگیا ہے ۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت کی بھی 857 روپے کمی کے بعد 373,595 روپے سے کم ہو کر 372,738 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 342,474 روپے سے کم ہو کر 341,688 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 81 روپے اضافے کے بعد 5,434 اور دس گرام چاندی کی قیمت 69 روپے اضافے کے بعد 4,658 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,134 ڈالر سے کم ہو کر 4,124 ڈالر ہو گئی۔