اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,200 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,200 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ 24 قیراط سونے …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,200 روپے اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,200 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,200 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,743 روپے اضافے کے بعد 398,458 روپے سے بڑھ کر 401,201 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 365,266 روپے سے بڑھ کر 367,780 روپے ہوگئی، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 338 روپے اضافے کے بعد 8,361 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 290 روپے اضافے کے بعد 7,168 بالترتیب روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,424 ڈالر سے بڑھ کر 4,456 ڈالر ہو گئی۔









