ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,900 روپے اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,900 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 5,900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔ 24 قیراط سونے کے 10 …

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,900 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 5,900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار 7 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت کی بھی 5,065 روپے اضافے کے بعد 368,530 روپے سے بڑھ کر 373,595 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 337,575 روپے سے بڑھ کر 342,474 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 144 روپے اضافے کے بعد 5,353 اور دس گرام چاندی کی قیمت 124 روپے اضافے کے بعد 4,589 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,075 ڈالر سے بڑھ کر 4,134 ڈالر ہو گئی۔